ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گی

Yasmin Rashid

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے متعلق لاہور الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یاسمین راشد نے جیل میں اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد قانونی حکمت عملی طے کی اور ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کو ہدایت دی ہے کہ ٹریبونل کے فیصلے کو فوری عدالت میں چیلنج کیا جائے تاکہ ان کے قانونی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

وکیل رانا مدثرعمرنے تصدیق کی ہے کہ فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لئے باقاعدہ اپلائی کر دیا گیا ہے اور جیسے ہی کاپی موصول ہوگی، متعلقہ عدالت میں پٹیشن دائرکردی جائے گی۔

 پاکستان تحریک انصاف نے 27 ویں ترمیم کی مخالفت ہی نہیں کی، سیف اللّٰہ ابڑو

ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے کیس میں حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور تکنیکی بنیادوں پر ان کی الیکشن پٹیشن مسترد کر دی گئی۔

یاد رہے کہ لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف دائرالیکشن پٹیشن کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا، جس کے بعد یہ قانونی چیلنج سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp