ایلون مسک کی دولت 726.3 ارب ڈالر، دنیا کے امیر ترین شخص کا ریکارڈ

Elon Musk

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی کل دولت 726.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو فوربس کے ریئل ٹائم بلین ایئرز لسٹ کے مطابق ریکارڈ سال کے اختتام پر نوٹ کی گئی۔

مسک نے اس سال کئی اہم سنگ میل عبورکئے اوران کی دولت کئی بڑے ممالک اورکمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو سے بھی زیادہ ہوگئی۔

بدھ کو مسک کی دولت میں 3.3 ارب ڈالر کی کمی ہوئی کیونکہ ٹیلسا کے شیئرز 1 فیصد کم ہو کر 449.72 ڈالر پر بند ہوئے۔ اس کے باوجود ٹیلسا کے شیئرز نے اس سال 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا اور اس دوران شیئرز تقریباً 500 ڈالر تک پہنچے۔

فوربس کے مطابق مسک مئی 2024 سے دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں، جب انہوں نے LVMH کے سی ای او برنارڈ آرنو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دیگر امیر ترین شخصیات میں گوگل کے کو فاؤنڈر لیری پیج (256.9 ارب ڈالر)، اوریکل کے چیئرمین لیری ایلِسن (245 ارب ڈالر)، ایمیزون کے جیف بیزوس (242.2 ارب ڈالر) اور سرگئی برن (237.1 ارب ڈالر) شامل ہیں۔

دنیا کا وہ پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ ہوگیا

مسک کی دولت عالمی سطح پر 23 ویں بڑی معیشت کے برابر ہے، جو بیلجیم، آئرلینڈ، ارجنٹینا اور سویڈن سے زیادہ اور تائیوان کے قریب ہے۔

ان کی دولت کئی بڑی کمپنیوں جیسے اوریکل، جانسن اینڈ جانسن اور LVMH کی مارکیٹ ویلیو سے بھی زیادہ ہے، کریپٹو کرنسی مارکیٹ کے لحاظ سے بھی مسک کی دولت ایتھیریم کی مارکیٹ کی دوگنی سے زائد ہے، جو بٹ کوائن کے بعد دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp