نجی ہاؤسنگ اسکیم کی تمام دستاویزات جعلی نکلیں

nab

کراچی میں نیب (nab)کی کارروائی کے دوران 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی۔

ترجمان کے مطابق  75کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کا قبضہ ختم کرالیا گیا، نجی ہاؤسنگ اسکیم کی تمام دستاویزات جعلی نکلیں۔

نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے ای ایف سی سی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

جعلی ریونیو ریکارڈ، بوگس سیل ڈیڈ اور جعلی ڈاک ٹکٹ استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، 250 ایکڑ اراضی کا کوئی سرکاری لینڈ ریکارڈ موجود نہیں۔

زرعی زمین کو غیر زرعی ظاہر کرنے کیلئے غیر قانونی اندراجات کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کے جعلی دستخط اور سرکاری ریکارڈ سے تضاد ثابت ہوئے۔

نیب کی جانب سے کی گئی مجموعی وصولیاں 123 کھرب روپےسے بڑھ گئیں

ہاؤسنگ اسکیم کی انتظامیہ نے عوام سے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے غیر قانونی وصول کیے،ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر 2بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم جمع کی گئیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp