الیکشن کمیشن آف پاکستان (election commission of pakistan)نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی فہرست جاری کردی ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 446اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں نے مالی گوشواروں کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائی۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 167 لاہور کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
26سنیٹرز اور قومی اسمبلی کے 125 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔پنجاب اسمبلی کے 159اور 62اراکین سندھ اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔اسی طرح 48خیبرپختونخوا اور 26ارکان بلوچستان اسمبلی نے بھی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔
سنیٹر طلحہ محمود،فیصل سلیم،قدوس بزنجو اورایمل ولی نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،مریم اورنگزیب،عظمیٰ بخاری،حنا بٹ اور سلمہ بٹ نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات معطل کر دیئے
سکندر حیات، فرحت عباس اور جاوید کوثر کا نام اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔
سندھ اسمبلی سے قائم علی شاہ،شرجیل میمن،سعید غنی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،خیبر پختونخوا سےشفیع جان ، اورنگزیب خان،زرعالم خان نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

