سابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ کے باعث تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے ہوئی تھی جو بعد ازاں طلاق پر ختم ہو گئی۔ اس کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی، جن کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
حرا مانی کا ٹوٹکا: پپیتا کھائیں اور بری یادیں بھول جائیں
View this post on Instagram
حال ہی میں اداکارہ نے دبئی سے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی۔ تاہم ایک صارف عمیر قاضی نے تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے‘‘، جس پر ثنا جاوید نے جواب دیا کہ ’’میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی‘‘۔

اداکارہ کا یہ جواب سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا اور متعدد افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرے کرتے ہوئے ان کے جواب پر اعتراض اٹھایا، جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔
فلسطینی بچے کے جواب نے جیکی چین کو غمزدہ کر دیا
ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف ٹی وی اسکرین پر بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں، جہاں انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 9.1 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں ذرا یاد کر، خانی، رومیو ویڈز ہیر، اے مشتِ خاک، کالا ڈوریا، مانا کا گھرانا اور سکون شامل ہیں۔

