نئے سال کا پہلا دن بابراعظم کے لئے مبارک ثابت ہوا، انہوں نے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف ناقابل شکست رہتے ہوئے نصف سنچری بنا لی۔
بیگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے میلبرن رینیگیڈز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا، بابر اعظم نے سڈنی سِکسرز کی جانب سے ایونٹ میں دوسری نصف سنچری اسکور کی۔
بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 گیندوں پر 58 رنز بنائے، بابر اعظم کی سڈنی سِکسرز نے محمد رضوان کی میلبرن رینیگیڈز کو شکست دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی
میلبرن رینیگیڈز نے مقررہ 20 اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے اور سڈنی سکسرز کو 165 رنز کا ہدف دیا۔
سڈنی سکسرز نے ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 19.1 اوور میں مکمل کر لیا۔ بابراعظم 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

