لاہور ہائی کورٹ میں سال 2026 کی پہلی آئینی درخواست دائر

فائل فوٹو


لاہور ہائی کورٹ میں سال 2026 کی پہلی آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جو وکلاء کی ایک نجی تنظیم کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

درخواست میں پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ متعدد سرکاری اسپتالوں میں جان بچانے والی اور دیگر بنیادی ادویات کی شدید کمی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے اعجاز چوہدری کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانتیں منظورکرلیں

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 9 اور 25 کی صریح خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر تمام ضروری ادویات کی فراہمی کے احکامات جاری کرے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp