محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
گوجرانوالہ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو اور مری میں بارش کی توقع ہے۔
سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
نئی امیدوں کے ساتھ 2026 کا سورج طلوع
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، مری میں برفباری کی وجہ سے جڑواں شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

