زمبابوے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے 13 سالہ بھائی محمد مہدی انتقال کر گئے، زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سکندر رضا اور ان کے خاندان کے لئے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
زمبابوے کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محمد مہدی پیدائشی طور پر ہیموفیلیا کے شکار تھے اور حالیہ پیچیدگیوں کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ، کھلاڑی اور اسٹاف اس مشکل گھڑی میں سکندر رضا اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے لیے تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
نئی آئی سی سی رینکنگ، قومی کھلاڑی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی
یہ افسوسناک خبر نہ صرف سکندر رضا بلکہ تمام کرکٹ کمیونٹی کے لیے صدمے کا باعث بنی ہے، اور سب کھلاڑی اور شائقین فیملی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

