حکومت نے نئے سال پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10روپے28پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے ، پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی ۔
سردی کی شدت بڑھتے ہی ایل پی جی بھی مزیدمہنگی کردی گئی
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 257 روپے 8 پیسے مقرر کردی گئی ۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 15 جنوری تک ہوگا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

