جمعرات کو کہاں کہاں بارش ہوگی؟ شہروں کی فہرست جاری

rain

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی /وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف بار ی کی توقع ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر ، خطہ ٔ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔

بارش کے باعث ڈیرہ مراد جمالی میں گھر کی چھت گر گئی، ماں اور تین بچے جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بالائی/جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہا۔

سب سے زیادہ بارش کہاں کہاں ہوئی؟

سندھ :

چھور34،روہڑی 32، سکھر 24، حیدرآباد (سٹی 13، ایئرپورٹ 06)، ٹنڈو جام 11، موہنجو داڑو 10، خیرپور 08، لاڑکانہ 06، کراچی( کیماڑی 06، مسرور بیس 05، اورنگی ٹائون، ڈی ایچ اے، صدر 03، کورنگی، فیصل بیس 02، اولڈ ایریا ایئرپورٹ، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ، گلشن حدید، سرجانی ٹائون 01)،جیکب آباد 05، میر پور خاص 04، دادو ، پڈعیدن 03، میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان:

کوئٹہ (سمنگلی 25، سٹی 12)، تربت 14، خضدار 07، لسبیلہ 06، ژوب 02، بارکھان، قلات 01 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا:

میر کھانی 21، دیر (بالائی 18، زیریں 09)، دروش 13، چترال 12، چراٹ 11، پٹن 09، کالام، پاراچنار 08، مالم جبہ، تخت بائی 04، پشاور (سٹی، ایئرپورٹ)، باچا خان ایئرپورٹ 02، ڈی آئی خان،ایئرپورٹ 02، ڈی آئی خان ایئرپورٹ01  میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب :

رحیم یار خان06،نورپورتھل،خان پور 02،اٹک،ڈی جی خان،بہاولنگر01، گلگت بلتستان: چلاس02 اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp