نیشنل لاٹری کے گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے مطابق سال بھر میں 365 افراد کروڑ پتی بنے، جس کا مطلب ہے کہ اوسطاً روزانہ ایک شخص نے کروڑوں پاؤنڈ کی دولت حاصل کی۔
نیشنل لاٹری کی رپورٹ کے مطابق ایک ملین پاؤنڈ سے زائد کے انعامات جیتنے والوں میں مجموعی طور پر 702 ملین پاؤنڈ تقسیم کیے گئے، جبکہ یورو ملین کے چار بڑے انعامات کے ذریعے 199 ملین پاؤنڈ ادا کیے گئے۔
1994 میں شروع ہونے والی نیشنل لاٹری کے ذریعے اب تک 7 ہزار 700 سے زائد افراد کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ سب سے بڑا انعام رواں سال جنوری میں ایک گمنام شخص نے یورو ملین کے ذریعے 83 ملین پاؤنڈ جیتا۔
نومبر میں ویلز سے تعلق رکھنے والے جوڑے رچرڈ ڈیوس اور ان کی اہلیہ فائی نے دوسری مرتبہ ایک ملین پاؤنڈ کا انعام جیت کر سب کو حیران کر دیا، اس سے قبل وہ 2018 میں بھی یہی انعام جیت چکے تھے۔ ماہرین کے مطابق دوبارہ انعام جیتنے کا امکان 24 ٹریلین میں ایک ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں، دنیا میں 2026 کا آغاز کس ملک سے ہو گا؟
اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کمیونٹی ورکرز اور چیریٹیز سے وابستہ افراد زیادہ خوش قسمت رہے، جن کے بعد بلڈرز، ڈرائیورز اور منیجرز کا نمبر آیا۔
لاٹری کے ذریعے اب تک خیراتی کاموں کیلئے 52 بلین پاؤنڈ جمع کیے جا چکے ہیں، جبکہ رواں برس کے ابتدائی گیارہ ماہ میں 1.1 بلین پاؤنڈ مختلف فلاحی منصوبوں کیلئے دیے گئے۔

