خطے کی صورتحال; وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا اظہار

mbs

وزیر اعظم شہبازشریف کا خطے کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا اظہار ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وزیراعظم کی رحیم یار خان میں اماراتی صدر سے ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

نہایت گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادمِ حرمینِ شریفین، عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی محبت، خلوص اور گرمجوشی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حالیہ مہینوں میں نئی بلندیوں کو چھونے والے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور موجودہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

وزیراعظم نے مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

اماراتی صدر کی وزیراعظم و فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفونک رابطے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی مملکت کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp