سردی کی شدت بڑھتے ہی ایل پی جی بھی مزیدمہنگی کردی گئی

lpg

ملک میں سردی کی شدت بڑھتے ہی ایل پی جی(lpg) بھی مزید مہنگی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 10 روپے 68 پیسے فی کلو مزید مہنگی کردی ،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

گیس کی قیمتوں کے بارے میں اوگرا کا اہم بیان آ گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 219 روپے 68 پیسے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔

اسی طرح ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2592.19 روپے مقررکردی گئی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp