سال کے آخری دن ایک اور بڑا ترقیاتی منصوبہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، محسن نقوی

Mohsin Naqvi

اسلام آباد میں سال کے آخری دن وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعدد بڑا ترقیاتی منصوبے ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔

وزیرداخلہ کے مطابق شاہین چوک، مری روڈ انڈر پاس، سرینا چوک اور بزنس اسٹیشن سینٹر کا منصوبہ رواں سال کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا، سی ڈی اے، کنٹریکٹرز اور متعلقہ اداروں نے مشترکہ طور پر منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے منصوبے فوری طور پر عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، رواں سال درجنوں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، جن میں معیار اور مضبوطی پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ شہرکی خوبصورتی برقراررکھنا حکومت کی اولین ترجیح رہی۔

انہوں نے کہا کہ خراب سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام بھی جاری ہے اور ویژن 2027 کے تحت آئندہ دو سال کے منصوبوں کی تفصیلات مرتب کی جا رہی ہیں، آئندہ دو سال میں بڑے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے اور منصوبوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

امریکا اور بھارت کے باہمی تعلقات بدترین سطح پر پہنچ گئے، فنانشل ٹائمز کی چشم کشا رپورٹ

انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور 2026 میں دگنی تعداد میں منصوبے مکمل ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ گراؤنڈ کے منصوبے پرعملی کام جاری ہے، کرکٹ اسٹیڈیم کےمنصوبےکا باقاعدہ اشتہارجاری کیا جا چکا ہے، اسلام آباد میں پاکستان کےخوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیرہوگی۔

ایم ٹیگ منصوبےکے لیے پندرہ دن کی توسیع کی جارہی ہے، ایم ٹیگ کی توسیع کااعلان طلال چودھری خود کریں گے، عوامی نمائندوں کی مشاورت سےتوسیع کافیصلہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp