افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔

افغانستان کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ویسٹ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، یہ سیریز 19 سے 22 جنوری تک افغانستان کی میزبانی میں ہوگی۔

افغان اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بالر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ افغان اسکواڈ میں راشد خان (کپتان)، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، محمد اسحاق، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، شاہد اللہ کمال، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کیلئے عبدالرزاق سمیت بڑے نام سامنے آ گئے

اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور ضیاء الرحمان شریفی کو ریزروز میں رکھا گیا ہے، ورلڈ کپ میں افغانستان اپنا پہلا میچ چنئی میں آٹھ فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp