پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے معروف کرکٹر عماد وسیم کے ذاتی اور ازدواجی معاملے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے ہیں۔
مشی خان نے اپنی ان ویڈیو شادی شدہ مردوں کو اپنی ذمہ داریوں کا شعور ہونا چاہیے، اور اگر ازدواجی رشتہ مشکلات کا شکار ہو جائے تو باہر کی خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا جواز نہیں بنتا۔
ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کو بڑی دھمکی دیدی
انہوں نے کہا کہ ازدواجی رشتے میں اختلافات کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دوسری خواتین سے تعلقات قائم کرنا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسے مرد جو اپنی بیوی اور بچوں کے حقوق کو نظرانداز کرتے ہیں، سماجی اور اخلاقی طور پر جوابدہ ہیں، اور ایسے عمل کی کسی بھی طرح کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر مشی خان کے مؤقف کی کافی حمایت کی گئی اور صارفین نے ایسے مردوں پر تنقید کی جو شادی کے باوجود بے وفائی یا غیر اخلاقی تعلقات میں ملوث ہوتے ہیں۔ کئی صارفین نے اپنی رائے میں ازدواجی وفاداری اور معاشرتی اصولوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
رجب بٹ پر تشدد میں ملوث وکلا کیخلاف بڑی کارروائی
یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ثانیہ اشفاق اور عماد وسیم کے درمیان طلاق، مبینہ تعلقات اور الزامات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اب یہ تنازع قانونی دائرہ کار میں داخل ہو چکا ہے اور عدالت کے ذریعے حل کی راہیں تلاش کی جا رہی ہیں۔

