پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار کی بلند ترین سطح پر


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں سال کے آخری کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 74 ہزار 681 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

سونا، اسٹاک مارکیٹ یا پلاٹ،کن پاکستانی سرمایہ کاروں کو 2025 میں زیادہ فائدہ ہوا؟

بعد ازاں تیزی کا سلسلہ برقرار رہا اور انڈیکس کاروبار کے دوران ایک لاکھ 75 ہزار 232 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 472 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp