جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان


بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے، جن کا مقصد فضائی صلاحیتوں کا جائزہ لینا اور آپریشنل تیاریوں کو مزید مضبوط بنانا بتایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں سرحدی ریاستوں میں منعقد کی جائیں گی جن میں لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز اور ائیر ڈیفنس سسٹمز حصہ لیں گے۔

ان مشقوں کے دوران فضائی حملوں کی مشق، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور جدید جنگی حکمتِ عملیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

بھارتی فضائیہ کے حکام کے مطابق یہ معمول کی ٹریننگ مشقیں ہیں جن کا مقصد اہلکاروں کی مہارت بڑھانا ہے، تاہم اس پیشرفت پر سیکیورٹی ماہرین اسے خطے کی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔

بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے، شیو سینا کی دھمکی

پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال اس اعلان پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی صورتحال میں کسی بھی عسکری سرگرمی کو خطے کے امن کے لیے حساس تصور کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp