بلوچستان بھر میں تعلیمی خدمات کو ضروری خدمات قرار دے دیا گیا

Teachers

بلوچستان بھر میں تعلیمی خدمات کو ضروری خدمات قرار دے دیا گیا،بلوچستان ایسنشیئل ایجوکیشن سروسز ایکٹ 2019 کے تحت تعلیمی شعبے میں ہڑتال اور تالہ بندی پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اساتذہ و تعلیمی عملے کی ہڑتال غیر قانونی قراردے دی گئی ،تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کی ہڑتال یا غیر قانونی اقدام پر قانونی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ

عوامی مفاد کے پیش نظر تعلیمی سرگرمیوں کا بلا تعطل تسلسل یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سیکشن 6 کے تحت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں 6 ماہ کے لیے ہڑتال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

خلاف ورزی کی صورت میں سزا کے لیے قانونی انتظامات موجود ہیں ،فیصلہ فوری نافذ العمل اور اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پرہو گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp