حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 304.5 ملین ڈالر کے 2منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق 180.5ملین ڈالر کے سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پراجیکٹ پر دستخط ہوئے، اس کے علاوہ 124ملین ڈالر کے پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ اور زرعی میکانائزیشن پراجیکٹ پربھی دستخط ہوگئے۔

معاہدوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم، ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافان نے دستخط کئے،سندھ اور پنجاب حکومت کے نمائندوں نے بھی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے دستخط کئے۔
سندھ کوسٹل ریزیلینس پراجیکٹ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک 140 ملین ڈالر قرض جبکہ 0.5 ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ فراہم کرے گا۔
سیکریٹری اقتصادی امورکا مزید کہنا تھا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبے سے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے اضلاع براہ راست مستفید ہوں گے۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2 اہم منصوبوں پر دستخط
پنجاب کلائمیٹ ریزیلینٹ پراجیکٹ صوبے کے 30 اضلاع میں زرعی پیداوار اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دے گا،منصوبہ کیلئےپنجاب حکومت بھی 5 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔
منصوبے کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو کلائمیٹ اسمارٹ زرعی مشینری تک بہتر رسائی فراہم کی جائے گی،منصوبوں کا بنیادی مقصد کلائمیٹ ریزیلینس کا فروغ ہے۔

