حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے،واقعے کی ویڈیو بھی آگئی

Haris Rauf

بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف (haris rauf)ایک خوفناک اور ممکنہ طور پر جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے، جس نے شائقین کرکٹ کے دل بھی دہلا دیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کیلئے بری خبر آگئی

یہ واقعہ گزشتہ روز بی بی ایل کے 14ویں میچ کے دوران پیش آیا، جہاں میلبرن اسٹارز اور سڈنی تھنڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے صرف 29 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

تاہم میچ کے دوران ایک ایسا لمحہ آیا جس نے میدان میں موجود کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور ناظرین سب کو خوفزدہ کردیا۔ سڈنی تھنڈرز کی اننگز کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر ریس ٹوپلی نے زور دار شاٹ کھیلا، جس کے نتیجے میں گیند فضا میں بلند ہوگئی۔

گیند کو کیچ کرنے کے لیے شارٹ تھرڈ مین پوزیشن پر موجود حارث رؤف اور ڈیپ پوائنٹ پر کھڑے ہلٹن کارٹرائٹ تیزی سے دوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں نے فل لینتھ ڈائیو لگائی اور چند لمحوں کے لیے ایسا محسوس ہوا کہ دونوں سر کے بل ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں گے۔

خوش قسمتی سے دونوں کھلاڑی ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، تاہم یہ منظر اس قدر خوفناک تھا کہ کمنٹیٹرز بھی لمحہ بھر کے لیے سہم گئے۔ کمنٹری باکس سے کہا گیا کہ یہ واقعہ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا تھا اور کسی بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتا تھا۔

بی بی ایل میں بابر اعظم کی شاندار پرفارمنس

واقعے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے فوری طور پر ایک دوسرے کا حال دریافت کیا اور کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی کو چوٹ نہیں آئی، تاہم اس واقعے نے فیلڈنگ کے دوران رابطے اور احتیاط کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کردیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp