وجے دیورکونڈا اور رشمیکا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

وجے دیورکونڈا اور رشمیکا کی شادی کی تاریخ vijay devarakonda and rashmika marriage

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑی، اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیورکونڈا کی شادی کی تاریخ اور مقام کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا اپنی شادی 26 فروری 2026 کو اُدے پور کے تاریخی محل میں ایک نجی اور محدود دعوتی تقریب کے ساتھ ادا کرے گا۔

ان جیسی شخصیت نہیں دیکھی: ڈائریکٹر عبدالولی بلوچ کی اگلی فلم صدر زرداری پر بنانے کی خواہش

رپورٹس کے مطابق تقریب میں صرف قریبی خاندان اور دوست شریک ہوں گے، جبکہ فلمی دنیا کے دیگر بڑے ستاروں کو دعوت دینے کا فیصلہ بعد میں کیا جا سکتا ہے۔

شادی کی تقریب میں روایتی ثقافتی عناصر اور فنون کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے، اور جوڑا چاہتا ہے کہ تقریب مختصر، ذاتی نوعیت کی اور یادگار رہے۔

اداکارہ سونیا حسین عالمی پہچان بن گئیں

یاد رہے کہ رشمیکا اور وجے دیورکونڈا نے اپنی منگنی 3 اکتوبر 2025 کو حیدرآباد میں ایک نجی تقریب میں کی تھی، جس میں صرف قریبی افراد موجود تھے۔ اس موقع کی تصاویر یا سرکاری اعلان ابھی جاری نہیں کیے گئے، تاہم منگنی کی انگوٹھی دونوں کے ہاتھوں میں موجود ہے، جو اس کی تصدیق کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp