کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں آٹھ سالہ بچہ سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ دلبر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گیا۔
کراچی: انتظامی لاپرواہی، ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں اور لواحقین نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نکالا، تاہم وہ مردہ حالت میں تھا۔
لواحقین کے مطابق مین ہول پر گزشتہ ایک سے ڈیڑھ ماہ سے ڈھکن موجود نہیں تھا۔لواحقین نے انتظامیہ سے واقعے کا نوٹس لینے اور مین ہول پر فوری طور پر ڈھکن لگوانے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
متوفی بچےکی میت جناح اسپتال میں ضروری کارروائی کےبعدگھرپہنچ گئی،دوسری جانب مہران ٹائون میں بچےکی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی کےکارکنان جمع ہوگئے۔
کراچی میں ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی، ویڈیو وائرل
فکس اٹ کےرضاکار بھی بچےکی رہائشگاہ کےاطراف میں موجود ہیں ، پیپلزپارٹی کارکنان اور فکس اٹ کے رضاکاروں میں معمولی تلخ کلامی بھی ہوئی۔
