پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ نے ہمیشہ کہا کہ بغیر ڈرکے کرکٹ کھیلو، اور میں نے اسی حکمت عملی پر عمل کیا۔
سمیر منہاس نے کہا کہ انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ ایک اننگ بہترین کھیلنی ہے اور اسی پلان پر عمل کرتے ہوئے بھارت کے خلاف کسی بھی میچ میں پریشر نہیں لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خود پر اعتماد تھا، جس کا فائدہ میچ میں ملا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا نیچرل گیم کھیلا اور اسی وجہ سے ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی۔
سمیر منہاس کی یہ کارکردگی ٹیم کے لیے نہ صرف فتح کا باعث بنی بلکہ ان کی انفرادی صلاحیت کا بھی مظہر تھی۔

