ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش(rain) کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے ،وادی کرم کے میدانی اور شہری علاقوں میں بھی ہلکی بارش شروع ہے،کوہ سفید اور بالائی علاقوں پر برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔
تلہ گنگ میں بھی بارش جاری ہے،کوئٹہ وگردنواح میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی اور ٹھنڈ بڑھ گئی۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
سردی کے باعث شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا،بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی۔
شہریوں کی جانب سے موسم سرما کی پہلی بارش پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،حالیہ بارشوں سے صوبے میں طویل خشک سالی کے خاتمے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح وادی زیارت و گردنواح میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔
دبئی اور ابوظبی میں موسلا دھار بارش، ورک فرام ہوم نافذ
شدید سردی میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔

