سڈنی واقعے کے ہیرو پر انعامات کی بارش ، آسٹریلوی وزیراعظم کی اسپتال میں عیادت

sydney

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی واقعے کے مسلمان ہیرو احمد کی اسپتال میں عیادت کی۔ احمد پر انعامات دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سڈنی حملے کے دوران دہشت گرد کو دبوچنے والے شہری احمدالاحد کو آسٹریلوی وزیراعظم نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ احمد آپ پورے آسٹریلیا کے ہیرو ہیں۔

سڈنی واقعہ؛ حملہ آور ساجد نے نومبر میں بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا، بی بی سی

انتھونی البانیز نے کہا احمد اور انکے والدین سے ملاقات کی، احمد ہماری شانداراقدار کی نمائندگی کرتے ہیں، دہشت گردی ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ کارروائی باپ بیٹے نے اکیلے کی، بیٹا کوما میں ہے، حملے میں کسی تیسرے ملزم کے شواہد نہیں ملے، حملے میں ملوث باپ بیٹا انتہا پسند نظریے سے متاثر تھے۔

سڈنی واقعہ: آسٹریلیا کا اسلحہ قوانین سخت کرنے کا اعلان

دوسری جانب احمدالاحد پر انعامات کی بارش ہو گئی،امریکی تاجر ولیم ایک مین نے 65 ہزار امریکی ڈالر دیئے ، احمد کیلئے اب تک تقریباً  11 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد جمع ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp