پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے بانی پی ٹی آئی پر عائد پابندیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک قدم آگے بڑھے تو ہم دو قدم بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل ان کے پارٹی کے ایم این ایز کو نااہل کر رہی ہے اور بانی پی ٹی آئی سے 29 دن ملاقات نہ کرنے دینا واضح ناانصافی ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں اوراسمبلی میں بولنے کی اجازت نہ دینا ناقابل قبول ہے، ان کی تقاریر آن ایئر نہیں کی جاتیں اورپنجاب، سندھ و بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کو روکا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی رائے کو نظر انداز کرنا اداروں کے لیے نقصان دہ ہے، 70 سے 80 فیصد نوجوان بانی کے ساتھ ہیں اور ریاست و عوام کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔
قانون شکنی کے بعد عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ ادارے تب ہی مضبوط ہوں گے جب عوام ساتھ ہوں، اور انہوں نے 8 فروری کو اپنے ووٹ کا بھرپور تحفظ کیا۔

