کسٹمز(customs) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا ممنوعہ سامان درآمد کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف بی آر کے مطابق ملزمان ڈرائی پورٹ ملتان کے ذریعے آتش بازی کا ممنوعہ سامان درآمد کرنے کی کوشش کررہےتھے،کلیکٹر کی ہدایات پر 2کھیپوں کی جانچ پڑتال کے دوران کئی کلو گرام ممنوعہ سامان برآمد ہوا۔
پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائیاں، اربوں مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس اور خام مال ضبط
آتش بازی کی یہ اشیا امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے تحت ممنوع ہیں،ضبط اشیاکی قیمت ،ڈیوٹی اور ٹیکسز کی چوری کا تخمینہ2 کروڑ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں۔

