نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سرکاری ملازمین کو 2 ہفتوں میں گھروں پربجلی کے میٹرز نصب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر میٹر بجلی استعمال کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی ہوگی۔
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ر یٹائرڈ یار محمد کی زیر صدارت پاور سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم جاری کردیا۔
وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
انہوں نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے،مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے تینوں بڑے شہروں میں بجلی کی مساوی تقسیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی برقی آلات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ،
محلہ سطح پر کنزرویشن کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر قانونی الیکٹرک کنکشنز کیخلاف کارروائی کا حکم بھی جاری کیا۔
گلگت بلتستان پولیس اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد
صوبائی ٹاسک فورس کنزرویشن کمیٹیوں کی نگرانی کرے،محکمہ برقیات لوڈ مینجمنٹ اور شیڈول پر سختی سے عمل کریں۔

