شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے والے سیاحوں اور مسافروں کو اہم ہدایات جاری

babusar top

وادی ناران میں رواں سال کا سیاحتی سیزن اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے پلدراں سے بابو سر ٹاپ (babusar top)تک سفر پر پابندی عائد کردی۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متوقع برفباری کے پیشِ نظر سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے ،شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے والے سیاح اور مسافر شاہراہِ قراقرم پر سفر کریں۔

ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش،ژالہ باری،بابو سر ٹاپ پر برفباری

وادی کاغان میں شدید سردی سے متعدد مقامات پر جھیلیں، چشمے اور آبشاریں منجمد ہوچکی ہیں،موجودہ سال میں شاہراہِ کاغان دسمبر تک ٹریفک کےلئے بحال رہی۔

وادی ناران میں سیاحتی سیزن اب اگلے سال مئی یا جون میں کھلنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp