نیپرا(nepra) نے بجلی ایک ماہ کیلئے 88پیسے فی یونٹ سستی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کااطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا،صارفین کو دسمبر کے بلز میں ریلیف ملے گا۔
تقسیم کار کمپنیوں کا بغیر منظوری کے ایم آئی میٹرز تنصیب کا بڑا انکشاف ، نیپرا کا نوٹس
علاوہ ازیں نیپرا نے حکومتی درخواست پر اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظوری بھی دے دی ہے ۔
پاور ڈویژن کے مطابق صنعتوں اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی کی کھپت پر فی یونٹ 22 روپے 98 پیسے چارج ہو گا۔

