برطانیہ کے بیشتر حصے میں’طوفان برام‘ کے سبب تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے انگلینڈ اور ویلز میں تین ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ لندن سے ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز تک ریل سروس متاثر ہے، جب کہ اسکاٹ لینڈ میں بھی ریلوے نظام میں خلل پیدا ہوا ہے۔
ڈبلن ایئرپورٹ پر چالیس سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بارش اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے ایمبر وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ ناردرن آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی و جنوبی مغربی انگلینڈ کے لیے یلو وارننگ دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند
ملک میں آج درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جو سولہ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
لندن میں آج پورا دن موسم ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جب کہ درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔

