واشنگٹن: مائیکروسافٹ نے کینیڈا میں 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے کینیڈا میں 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ یہ سرمایہ کاری 2027 تک مکمل کی جائے گی۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس خطیر رقم سے کینیڈا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کی جائے گی۔ جس سے مقامی صنعت، ٹیک سیکٹر اور ٹیکنالوجی کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر مہارت پیسہ کیسے بنائیں؟ چیٹ جی پی ٹی نے آن لائن کمائی آسان بنا دی
کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ کینیڈا کی معیشت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

