برطانیہ نے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا

برطانیہ نے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا

برطانیہ نے دسمبر میں نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ دسمبر سے نئے پاسپورٹس جاری کرے گا، نئے پاسپورٹ پر بادشاہ چارلس کا شاہی نشان نمایاں ہو گا اور بادشاہ چارلس کے شاہی نشان میں ٹیوڈر تاج شامل ہو گا۔

امریکی صدر کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

برطانوی وزارت داخلہ نے پاسپورٹ ( british passport ) کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا ہے، دسمبر میں جاری کئے جانے والے نئے پاسپورٹس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر بھی شامل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ کے نشان والے پاسپورٹس میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔ 2023 سے انگلینڈ میں پاسپورٹ چارلس بادشاہ کے نام سے جاری ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp