پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں نئی کنڈیشن ہوں گی۔
شان مسعود ( shan masood ) نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کر ہمارا اعتماد بڑھے گا، ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اچھا کھیلنا ہو تو ہوم سیریز میں فارم کی اہمیت ہوتی ہے، سیریزمیں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ میچ جیت سکیں، فیلڈنگ میں بہتری کیلئے بہت کام کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریڈبال کرکٹ کے لئے کافی کام کیا ہے، ریڈ بال کیلئے کیمپ لگائے گئے اورکاؤنٹی کرکٹ کھیلی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز جیتنے کیلئے 20 وکٹیں حاصل کرنی پڑتی ہیں، اچھے نتائج کیلئے اپنے رنز کی قربانی دینا پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں نئی کنڈیشن ہوں گی،اسٹیڈیم ابھی نیا بنا ہے اس میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے، یہاں کھیلنا بھی ہمارے لئے چیلنج ہو گا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز، محمد رضوان نے اسکواڈ جوائن کر لیا
انہوں نے کہا کہ ساجد خان ہمارے اہم بالر ہیں ان کو وائرل فلو ہوا تھا،ساجد خان کے بارے میں میڈیکل ٹیم سے رائے لیں گے۔ جنوبی افریقا ورلڈ چیمپئن ٹیم ہے اس کے خلاف کھیلنا بہترین موقع ہے،20 وکٹیں لیکر ہی ہم میچ جیت سکتے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،پاکستان کی اسپن فرینڈلی وکٹ پر کھیلنا ہمارے لئے چیلنج ہوگا، ہم پاکستانی ٹیم کے اسپنرز کو کھیلنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

