خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

crude oil خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

برطانیہ کے خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 65 ڈالر 35 سینٹ سے کم ہو کر 62 ڈالر 77 سینٹ کی سطح پر آ گئی۔

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، گھی اور آٹا مزید مہنگا

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.76 فیصد کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 56 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 61 ڈالر 78 سینٹ سے 58 ڈالر 95 سینٹ کی سطح پر آ گئی۔

عالمی ماہرین کا کہناہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں کمی اور مارکیٹ کے عدم استحکام کی وجہ سے ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ہر پندرہ دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتا ہے۔

سونا 4ہزار578روپےسستا،فی تولہ4لاکھ 20ہزار600روپےکا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے جس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp