ویلنگٹن، نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ارکانِ پارلیمنٹ نے اجلاس کے دوران روایتی ماؤری رقص “ہاکا” اور قومی گیت پیش کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اچانک کچھ ارکان اپنی نشستوں سے اٹھے اور زبردست جوش و خروش کے ساتھ روایتی نعرے لگاتے ہوئے رقص کرنے لگے۔
ارکان نے پارلیمانی ایوان میں گیت بھی گایا جس سے فضا خوشگوار ہوگئی اس غیرمعمولی منظر کے دوران اسپیکر نے کارروائی کو برقرار رکھنا ناممکن قرار دیتے ہوئے اجلاس عارضی طور پرمعطل کرنے کا اعلان کیا اور ایوان سے باہر چلے گئے۔
دنیا کے وہ ممالک جن کے پاس سب سے زیادہ سونا ہے
ذرائع کے مطابق رقص اور گیت پیش کرنے والے ارکان ماؤری ثقافت کے فروغ اور قومی ورثے کے احترام کے طور پر یہ اقدام کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایوان میں موجود دیگر ارکان نے بھی تالیاں بجا کر ان کا ساتھ دیا۔
