پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغانستان

Ishaq Dar

کابل: افغانستان نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی سرزمین کو پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب افغان عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان وزیر خارجہ سے اسحاق ڈار کی ملاقات کابل میں چین۔ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے چھٹے سہ فریقی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تجارت، سلامتی اور انسداد دہشتگردی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور اس بات کا خیر مقدم کیا۔ کہ اب دونوں ممالک میں سفارتی سطح کو ناظم الامور سے بڑھا کرسفیر کے درجے تک لے جایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شراکت دار بنیں، دشمن نہیں، چینی وزیر خارجہ کا بھارت کو پیغام

فریقین نے اس سے قبل ہونے والی ملاقاتوں، بالخصوص اپریل اور جولائی 2025 میں کابل کے دوروں اور بیجنگ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا۔ کہ زیادہ تر فیصلوں پر عملدرآمد مکمل ہو چکا ہے یا تکمیل کے قریب ہیں۔ جن سے بالخصوص تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبے میں پاک افغان تعلقات کو تقویت ملی ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تعلقات میں پیش رفت کو سراہا۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے۔ افغان سرزمین سے سرگرم تنظیموں جیسے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)۔ اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) مجید بریگیڈ کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر افغان وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ افغانستان کسی دہشتگرد تنظیم کو اپنی سرزمین پاکستان یا کسی اور ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp