ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

Faisal Kareem Kundi

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ لیکن صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اور آج یا کل مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لوں گا۔ ہمارے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو عدم اعتماد کی تحریک لاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن ، ناراض ارکان کا کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے۔ اور اس وقت ہمارا ہدف صرف سینیٹ انتخابات ہیں۔ جو اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک بار پھر جمہوری عمل کا مذاق اڑایا۔ لیکن جمہوریت کو ہر حال میں قائم رہنا چاہیئے۔ پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ کہ حلف برداری کا اختیار سونپا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جمہوریت کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔ تاہم تحریک انصاف نے آئینی ذمہ داری میں رکاوٹ ڈال کر خود کو بے نقاب کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں