عمران خان نوجوانوں کے لیے نئی امید ہیں، اسد عمر


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان جائیدادیں بنانے کے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے سیاست کررہے ہیں، وہ نوجوانوں کے لیے نئی امید کا استعارہ ہیں۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پی ٹی آئی کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے برعکس عمران خان کبھی اپنے علاج کے لیے ملک سے باہر نہیں گئے، ان کا مقصد قوم کو بہتر مستقبل دینا ہے، عمران خان ملک کے وزیراعظم بنیں گے تو پاکستان کے مسائل حل ہوں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کا مسئلہ سنگین ہے، اس کے حل کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے تو پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو ہم سب سے پہلے ملک میں بہترین تعلیمی نظام لائیں گے۔


متعلقہ خبریں