سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے مزید دور ، رخ بلوچستان کی طرف ہو گیا

سمندری طوفان

سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور چلا گیا ، طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی سےقریب ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں ہے ، طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلو میٹر دور ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری  طوفان اورماڑہ سے 180 کلومیٹر اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔

 موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہو گا ، طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہو کر ختم ہونے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی ، پنجاب میں الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے طوفان اسنیٰ کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے جبکہ کمشنرکراچی نے بھی ماہی گیروں اور عام شہریوں کی سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں