مجھے قتل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے ، سعودی ولی عہد

محمد بن سلمان

Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman attends a session of the Shura Council in Riyadh, Saudi Arabia November 19, 2018. Bandar Algaloud/Courtesy of Saudi Royal Court/Handout via REUTERS ATTENTION EDITORS – THIS PICTURE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. – RC1BDA877AE0


سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے جس کے حوالے سے انہوں نے امریکی حکام کو بتا دیا ہے۔

پولیٹیکو میگزین کے مطابق محمد بن سلمان  نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا کہ انھوں نے سعودی اسرائیلی تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے۔

سعودی کابینہ کو شاہ سلمان یا ولی عہد کی غیر موجودگی میں اجلاس بلانے کی اجازت

انھوں نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جنھیں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

ولی عہد نے امریکی ارکان کانگریس کو بتایا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ کسی امکانی معاہدے میں فلسطینی ریاست تک پہنچنے کا حقیقی راستہ بھی شامل ہو۔


متعلقہ خبریں