مسجد نبویﷺ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیر سگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ترجمانِ وزارت کے مطابق وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا، مسجد نبویﷺ کے امام کل فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتداء کریں گے۔
امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، اس کے علاوہ ان کی جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔