خیبرپختونخوا : نگراں کابینہ کو قلمدان تفویض


پشاور: خیبرپختونخوا میں نگراں کابینہ کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیے گئے ہیں۔

خٰیبرپختونخوا حکومت میں اکبرجان مروت کو صحت اورپاپولیشن ویلفیئرکی وزارتوں کے قلمدان دیے گئے ہیں۔ محمد رشیدخان وزیرجنگلات، اسپورٹس اورسیاحت بن گئے ہیں۔

ڈاکٹر سارہ صفدر کے پاس سوشل ویلفیئر، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ہائرایجوکیشن اورمذہبی امور کی وزارتوں کے قلمدان ہوں گے۔ محمد ثنااللہ خان کو مائنز اینڈ منرلز اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی وزارتوں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، لیبر اور ریونیو کی وزارتوں کے قلمدان مقدس اللہ کے سپرد کیے گئے ہیں۔ عبدالرؤف خان بلدیات، ہاؤسنگ، انٹرپروونشل کوآرڈی نیشن، فنانس اور پی اینڈ ڈی کی وزارتوں کی نگراں وزیر ہوں گے۔

اطلاعات اورآئی ٹی کی وزارتیں ظفراقبال کے سپرد کی گئی ہیں۔ انوارالحق لائیو اسٹاک، زراعت اورخوارک کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں۔

فضل الٰہی انرجی اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارتوں کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ جسٹس اسداللہ چمکنی صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون بن گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے آج مزید وزارتیں نگراں وزرا کو تفویض کیے جانے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں