سستا روسی تیل، عوام کب اس سے مستفید ہوں گے، وزیرمملکت پیٹرولیم

musadaq malik

گرین فیلڈر ریفائنری پروجیکٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے گئے، وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ ایل این جی کے حوالے سے معاہدا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے دوران پاکستان ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدے گا،خریداری کااختیارپاکستان کے پاس ہوگا،نہ خریدنے پر کوئی ہرجانہ نہیں ہوگا۔

وزیر مملکت پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہم نے 138ایم ایم ایف ڈی نئی گیس سسٹم میں شامل کی ہے،ملک میں 1.1بلین ڈالر کی نئی گیس کااضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ شعبہ گیس میں ملک کو خود کو کفیل بنارہے ہیں۔

روس کا خام تیل کی ادائیگیوں کا طریقہ کا رطے نہ ہونے پر اظہار تشویش

ان کا کہنا تھا کہ رو س کے ساتھ تیل کے معاہدے کافائدہ جلد عوام کو پہنچے گا،جیسے جیسے روس سے کارگو آنا شروع ہوں گے تیل کی قیمت میں کمی ہوگی،انہوں نے کہا کہ درآمدی پیٹرول اور ڈیزل پر فی بیرل 20ڈالر اضافی پریمییم دینا پڑتا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں ہی ریفائنری کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیاہے،سعودی عرب کے ساتھ ریفائنری کا معاہدہ حتمی مراحل میں ہے،انہوں نے کہاکہ پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی بی ایل ریفائنری منصوبے پر سرمایہ کاری کریں گی۔


متعلقہ خبریں