ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے بدخواہ دن رات جادو ٹونے میں لگے ہوئے تھے ، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کرکے پھونکیں مار رہے تھے۔

کراچی میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے ۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔ حکومت ملی تو ہر سال 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریب پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہے اب اشرافیہ بوجھ قبول کرے۔ وزیراعظم یوتھ لون کےتحت نوجوانوں کوکاروبارکیلیے 75لاکھ قرض دیا جارہاہے۔ نوجوانوں کوہنرمند اوربااختیار بنانا ہو گا۔

ڈیفالٹ کے خطرے کا سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی تھی ، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ ہماری مدت پوری ہورہی ہے ، اللہ کو علم ہے آئندہ حکومت کس کی ہوگی ، بینک بڑے بزنسز ہاؤسز کو آسانی سے لون دیتے ہیں ، گزشتہ حکومت نے 3ارب ڈالر 4 فیصد سود پر بڑے ہاؤسز کو دیا ، بینکوں کو یقینی بناناہوگا کہ نوجوانوں کو بھی قرضہ ملے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں