پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا، ان کی دوبارہ گرفتاری سے قبل عدالت نےضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔
تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پرویزخٹک کے قافلے میں شامل ہو گئے
ذرائع نے بتایا ہے کہ علی محمد خان کی تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتاری کی گئی ہے،انہیں ڈپٹی کمشنر کے حکم پرگرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے آج پی ٹی آئی رہنما علی محمد کو چار اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بھی علی محمد خان کی ضمانت منظور کرکےانہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔