نگران وزیراعظم کا عہدہ کسی سیاستدان کو ہی ملنا چاہیے، خورشید شاہ

khursheed shah

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر قدرتی و آبی وسائل خورشید نے ہے کہ نگران وزیراعظم کا عہدہ کسی سیاستدان کو ہی ملنا چاہیے۔ 

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کے موقف پر بات نہیں کروں گاوہ فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں مل بیٹھ کرہی طے کریں گی،میرے خیال میں چونکہ نگران وزیراعظم ایک سیاسی عہدہ ہے، اس لیے اس پر کسی سیاستدان کو ہی ہونا چاہیےتاکہ وہ سیاسی فیصلہ کرسکے۔

لڑکے نے لڑکی کو موٹرسائیکل سے اتار کر گولی مار کر قتل کردیا

انہوں نے اسحاق ڈار کے نگران وزیراعظم کے سوال پرکہا کہ میرا بھی یہی خیال ہے کہ سیاسی آدمی ہو، سیاستدان ہو اوراس کیساتھ اکانومسٹ بھی ہو تو یہ بہتر ہو گا ۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مگر یہ ابھی طے نہیں ہوا لیکن جو بھی فیصلہ ہو گا وہ مل بیٹھ کرہی ہو گا۔


متعلقہ خبریں