اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

rain محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ بارش سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ مری،گلیات، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترشہروں میں بارش کا سلسلہ 26جولائی تک جاری رہنے کا امکا ن ہے۔دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈیرہ غازی خان،کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ،زیارت،بارکھان،کوہلو،شیرانی، ہرنائی، بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران اورپسنی میں بارش جبکہ اورماڑہ،گوادار اورگردونواح کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 31 افراد ہلاک

تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 30 جولائی تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے،ترجمان کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

بھارت میں طوفانی بارشیں، مسافر بس سیلابی ریلے کی نذر، 100 سے زائد افراد ہلاک

ترجمان کے مطابق 26جولائی تک مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں، بارشوں کے نئے سلسلے میں پہلی سی شدت نہیں ہو گی،ترجمان کے مطابق بارشوں سے بھارتی ڈیمز 90 فیصد تک بھر ہو چکے ہیں۔

بارشوں کے پیش نظر بھارت کی طرف سے مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے،راوی جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، انتظامیہ کو ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں